ڈاکوؤں نے 11 لاکھ چھین کر سگریٹ کمپنی کے منیجر کو قتل کر دیا

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 17 ستمبر 2020
 واقعے میں ڈرائیور زخمی ہوا،ڈاکوؤں کو پوری معلومات تھی کہ کمپنی کی جانب سے آج رقم بینک میں جمع کرائی جائے گی،ایس ایس پی

 واقعے میں ڈرائیور زخمی ہوا،ڈاکوؤں کو پوری معلومات تھی کہ کمپنی کی جانب سے آج رقم بینک میں جمع کرائی جائے گی،ایس ایس پی

 کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر سگریٹ سپلائی کرنے والی نجی کمپنی کے منیجرکوفائرنگ کرکے قتل کردیا اور واردات کے دوران ڈاکو 11 لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوگئے۔

کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدو دکورنگی کراسنگ پر نجی بینک کے قریب فائرنگ میں سوزوکی میں سوار2 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طورپر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ایک شخص دوران سفر دم توڑگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ عمیرولد جاوید کے نام سے کرلی، فائرنگ سے زخمی کی شناخت کامران کے نام سے کرلی گئی۔

ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق عمیرسگریٹ سپلائی کرنے والی کمپنی کے منیجرکا تھا، زخمی کامران ڈرائیور ہے، سگریٹ کمپنی کا مقتول منیجر ڈرائیور کے ہمراہ گودام چورنگی سے ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میں نجی بینک میں11 لاکھ روپے جمع کرانے جا رہے تھے کہ کورنگی کراسنگ کے قریب2 موٹرسائیکلوں پرسوار4 ڈاکوؤں نے انھیں اسلحے کے زورپر روکنے کی کوشش کی توانھوں نے اپنی گاڑی دوڑا دی جس پرڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے کمپنی کا منیجراور ڈرائیور زخمی ہو گیا، ڈاکو 11 لاکھ لوٹ کر فرارہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخمی منیجرراستے میں دم توڑ گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کو پوری معلومات تھی کہ کمپنی کی جانب سے آج رقم بینک میں جمع کرائی جائے گی اوراسی وجہ سے وہ پہلے سے جائے واردات پرموجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔