- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت ممکن نہیں، سریندر کھنہ
لاہور: سریندر کھنہ نے واضح کیا ہے کہ فی الحال آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت ممکن نہیں۔
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو خصوصی انٹرویو میں سریندر کھنہ نے کہا کہ آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت دونوں ملکوں کے شائقین کیلیے بہت خوشی کی بات ہوگی لیکن ابھی ایسا ناممکن ہے، ہمیں حکومتی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی جیسے کرکٹرز ایونٹ میں بہترین اضافہ ہوسکتے ہیں۔
آئی پی ایل گورننگ کونسل کے رکن نے کہا کہ اگر دونوں ملکوں میں تعلقات اچھے ہوتے ہیں تو پھر آئی پی ایل اور پی ایس ایل کی فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کی تجویز پر عمل درآمد ممکن ہوگا،دنیا بھر میں شائقین پاکستان اور بھارت کے مقابلے دیکھنے کے خواہشمند ہیں، یقین ہے کہ دیر سے سہی لیکن مستقبل میں ضرور یہ میچز ممکن ہوپائیں گے۔
وکٹ کیپر بیٹسمین نے بابر اعظم کو زبردست بیٹسمین قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں بھارت میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔ وہ اور ویرات کوہلی دونوں اچھے اسٹروک پلیئر ہیں،ان کی تکنیک بھی زبردست ہے، بھارتی کپتان مسلسل عمدہ بیٹنگ کررہے ہیں، اگر بابر بھی ان کی طرح تسلسل کے ساتھ پرفارم کرتے رہے تو اگلے برسوں میں میچور اور کامیاب ہوسکتے ہیں۔انگلینڈ کیخلاف حیدرعلی نے کمال اننگز کھیلی، اس میں ایک بڑا کرکٹر بننے کی اہلیت ہے، محمد رضوان کی وکٹ کیپنگ بھی اچھی ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے آئی پی ایل میں تماشائیوں کی عدم موجودگی سے فرق پڑے گا لیکن کوشش کررہے ہیں کہ یہ سیزن بھی پہلے کی طرح کامیاب ثابت ہو۔
یاد رہے کہ سریندر کھنہ نے10 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بھارت کیلیے 176 رنز بنائے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔