تیسرا ون ڈے: مچل اسٹارک کا عادل رشید کو مینکڈ کرنے سے گریز

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 17 ستمبر 2020
2 بالز قبل عادل رشید انھیں چھکا بھی جڑچکے تھے۔ فوٹو: فائل

2 بالز قبل عادل رشید انھیں چھکا بھی جڑچکے تھے۔ فوٹو: فائل

مانچسٹر: عادل رشیدکریز سے باہر نکل آئے اور اس کے باوجود اسٹارک نے انھیں رن آؤٹ نہیں کیا۔

تیسرے ون ڈے میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے انگلش کرکٹر عادل رشید کو مینکڈ کرنے کا سنہری موقع ملنے کے باوجود صرف وارننگ پر اکتفا کیا۔

49 ویں اوور کے اختتام پر ڈیلیوری سے قبل ہی نان اسٹرائیک اینڈ پر موجود عادل رشیدکریز سے باہر نکل آئے،اس کے باوجود اسٹارک نے انھیں رن آؤٹ نہیں کیا بلکہ واپس اپنی جگہ پر جانے کی ہدایت دی، دلچسپ بات یہ ہے کہ 2 بالز قبل عادل رشید انھیں چھکا بھی جڑچکے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔