- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
پاکستانی بینکنگ انڈسٹری سائبر حملوں کی زد میں، اربوں روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: اسٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بینکنگ سروسز گروپ ڈاکٹر عنایت حسین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی بینکنگ انڈسٹری سائبر لٹیروں کے نشانے پر ہے، چند برس میں ریاستی سپورٹ سے درجن بھر سائبر حملوں میں پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔
یہ بات ڈاکٹر عنایت حسین نے 13 ویں انٹرنیشنل موبائل کامرس ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ ادائیگیوں کے فراڈ کی بروقت نشاندہی کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مبنی سلوشنز اختیار کریں اور کھاتے داروں کے کوائف کی جانچ پڑتال سمیت اینٹی منی لانڈرنگ کی روک تھام کے پراسیس اور کھاتے داروں کی شناخت کی تصدیق کے پراسیس کو بہتر بنائیں۔
ڈاکٹر عنایت حسین نے کہا کہ سائبر فراڈ کے طریقے تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں، سائبر لٹیروں کے حملوں کی بروقت نشاندہی اور تدارک کے لیے مشین لرننگ اور بگ ڈیٹا کے مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جنس) کے تجزیہ کی تکنیک کارگر ہوگی۔
ڈاکٹر عنایت حسین نے انکشاف کیا کہ ریاستی سپورٹ کے ساتھ ہونے والے درجن بھر سائبر حملوں میں پاکستان کو نشانہ بنایا جاچکا ہے اور منی لانڈرنگ کی وجہ سے پاکستان کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کسٹمرز کی شناخت اور تصدیق کے ٹولز فراہم کرتی ہے اور بینکوں اور مالیاتی اداروں کو جعلی اور دھوکا دہی پر مبنی لین دین سمیت کسی کسٹمر کے غیرمعمولی اخراجات یا آمدن کی بھی بروقت نشاندہی کی جاسکتی ہے۔
وفاقی سیکریٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ حکومت ملک میں جدید فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر کام کررہی ہے جس سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں مدد ملے گی، حال ہی میں چند موبائل کمپنیوں نے پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے آرپریشنز کی کامیاب جانچ بھی مکمل کرلی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔