ناقدین اپنی حد میں رہیں، صدف کنول نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک  جمعرات 17 ستمبر 2020
لوگ دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنے کے بجائے ’’انسان بن کے بچے بن کررہیں‘‘، اہلیہ شہروز سبزواری

لوگ دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنے کے بجائے ’’انسان بن کے بچے بن کررہیں‘‘، اہلیہ شہروز سبزواری

 لاہور: شہروز سبزواری کی اہلیہ اداکارہ صدف کنول کا کہنا ہے کہ ناقدین کو دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنے کے بجائے اپنی حد میں رہنا چاہیے۔

اداکار شہروز سبزواری نے اداکارہ سائرہ یوسف سے راہیں جدا کرنے کے بعد ماڈل صدف کنول سے شادی کی تو مداحوں نے دونوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ مداح صدف کنول پر خوب لعن طعن کرنے لگے کہ اس نے سائرہ یوسف کا گھر برباد کردیا تاہم ماڈل صدف کنول نے مکمل خاموشی سے اس تنقید کو برداشت کیا لیکن اب پہلی بار اس حوالے سے انہوں نے لب کشائی کی ہے۔

ایک انٹریو میں اداکارہ صدف کنول نے کہا کہ وہ ناقدین کی بالکل پروا نہیں کرتی کہ کون انہیں کیا اور کیوں کہہ رہا ہے، البتہ میں انہیں یہ نصیحت ضرور کرنا چاہوں گی کہ وہ نفرت پھیلانے کے بجائے محبت بانٹیں اور منفی چیزوں کے بجائے مثبت چیزوں کو اپنانے کی کوشش کریں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شہروز سبزواری اور صدف کنول رشتہ ازدواج میں منسلک

اداکار شہروز سبزواری کی اہلیہ نے ناقدین کے حوالے سے کہا کہ انہیں اپنی حد میں رہنا چاہیے اور دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنے کے بجائے ان کے پاس جو کچھ بھی ہے اسی میں خوش رہنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں ماڈل صدف کنول نے کہا کہ ان پر تنقید کرنے والے کو چاہیے کہ وہ کسی کے بارے میں بھی سخت رائے نہ رکھیں اور دوسروں پر تبصرے نہ کریں، ’’کسی اور کے بارے میں برا بھلا کہنے کے بجائے، انسان کے بچے بن کر رہیں‘‘۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے راہیں جدا کرلیں

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔