سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد، ایف آئی اے کے پاس 10 ہزار شکایتیں جمع

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 18 ستمبر 2020
کمپنیوں سے ریکارڈ نہ ملنے کی صورت میں سورس آف اپ لوڈ اور دیگر تکنیکی معاونت حاصل نہیں ہوتی
 فوٹو: فائل

کمپنیوں سے ریکارڈ نہ ملنے کی صورت میں سورس آف اپ لوڈ اور دیگر تکنیکی معاونت حاصل نہیں ہوتی فوٹو: فائل

 کراچی: سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کے حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم کے پاس ہزاروں شکایات جمع ہو گئیں۔

ایف آئی اے کے پاس سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کے حوالے سے 10 ہزار سے زائد شکایات جمع ہوچکی ہیں، مختلف سائیٹس پر قابل اعتراض مواد پر ملکی اداروں کا اختیار نہ ہونا تفتیش میں رکاوٹ کا باعث ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا سائیٹس کے اپنے قوانین ہیں جن پر ایف آئی اے بے بس ہے، شکایت موصول ہونے کے بعد ان کمپنیز سے ریکارڈ حاصل ہونا یقینی نہیں ہے،ریکارڈ نہ ملنے کی صورت میں سورس آف اپ لوڈ اور دیگر تیکنیکی معاونت حاصل نہیں ہوتی،وفاقی حکومت کی جانب سے سائبر ایکٹ 2016 کو مزید سخت اور موثر کرنے کے لیے تجاویز طلب کی گئی تھیں۔

ایف آئی اے نے اس مسئلے کے حل میں تجاویز کی تیاری شروع کردی ہیں،سزائیں سخت اور ناقابل ضمانت ہونے سے قابل اعتراض مواد کی بڑی حد تک روک تھام ہوسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔