اسلام آباد میں متحدہ سنی کونسل کے تحت عظمت صحابہؓ، اہل بیت ؓ مارچ

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 18 ستمبر 2020
اسلام آباد: متحدہ سنی کونسل کے زیراہتمام عظمت صحابہ ؓ مارچ کے شرکا نعرے لگا رہے ہیں ۔  فوٹو : ایکسپریس

اسلام آباد: متحدہ سنی کونسل کے زیراہتمام عظمت صحابہ ؓ مارچ کے شرکا نعرے لگا رہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

 اسلام آباد: متحدہ سنی کونسل کے زیراہتمام عظمت صحابہؓ واہل بیت ؓ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مسالک کے قائدین نے کہاہے کہ توہین صحابہ اہلبیتؓ کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کی جائے، سینکڑوں مقدمات درج ہیں لیکن موثرکارروائیاں نہیں ہورہیں۔

ڈی چوک کے سامنے ہونے والے مارچ سے مذہبی اسکالر ڈاکٹر عادل خان، مولانامحمداحمدلدھیانوی ، سینیٹر مشتاق احمد، ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن، مولانا حامدالحق حقانی، مولاناقاضی عبدالرشید، ل مفتی اویس عزیز، مولانا عزیز الرحمن ثانی ، مولاناحافظ مقصود، حافظ عامر شہزاد، مولاناالیاس چنیوٹی، مولانامعاویہ اعظم ودیگر نے خطاب کیا۔

مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ عظمت صحابہ کیلئے کب قانون سازی ہوگی۔ آج پروگرام کا آغاز ہے24 ستمبر کو ملتان میں اجتماع ہوگا تمام علماء کرام سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں یہ سیاست کرنے کا نہیں صحابہ کرامؓؓ کے ناموس کے تحفظ کرنے کا وقت ہے ، توہین رسالت، توہین صحابہ و اہلبیت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، اہلبیت ؓ اور صحابہ کرامؓؓ کے گستاخ کیلئے سزائے موت کا قانون بنایا جائے،جماعت اسلامی کیرہنماء وسینیٹر مشتاق احمدنے کہا کہ مغربی دنیاکا ہدف اسلام ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔