سی پیک سے 75 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں، سرمایہ کاری بورڈ

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 18 ستمبر 2020
سکھر ملتان موٹر وے پروجیکٹ نے اکیلے 29 ہزار مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا۔ فوٹو:فائل

سکھر ملتان موٹر وے پروجیکٹ نے اکیلے 29 ہزار مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق سی پیک منصوبے سے پاکستانیوں کے لیے 75 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں۔

چین پاکستان اقتصادی راہدری (سی پیک ) منصوبے سے پاکستانیوں کے لیے 75 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں جس سے ہر شخص کی آمدنی میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔

سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق 100 ایس ایم ایز نے سی پیک کی تعمیر میں سیکڑوں بلکہ ہزاروں ملازمتیں فراہم کیں، سکھر ملتان موٹر وے پروجیکٹ نے اکیلے 29 ہزار مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا جس کی تعمیر کے دوران بڑی تعداد میں پاکستانی تکنیکی ماہرین کو تربیت بھی دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔