سندھ میں اعلیٰ عہدوں پر فائز بی ٹیک انجینئرز کو گھر بھیجنے کی تیاریاں

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 18 ستمبر 2020
بلدیاتی اداروں میں تعینات 90 سے زائد انجینئرز کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا
فوٹو: فائل

بلدیاتی اداروں میں تعینات 90 سے زائد انجینئرز کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا فوٹو: فائل

 کراچی:  سندھ حکومت محکمہ بلدیات نے عدالتی احکامات کے باوجود اعلی عہدوں پر فائز بی ٹیک انجینئرز کو گھر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔

سندھ بھر کے بلدیاتی اداروں میں تعینات 90 سے زائد بی ٹیک انجینئرز کو عہدوں سے ہٹا کر محکمہ لوکل گورنمنٹ بورڈمیں رپورٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسران کی لسٹیں تیار کرلی گئی ہیں اور آج قوی امکان ہے کہ اس سلسلے میں احکامات جاری کردیے جائیں گے جب کہ کہ مذکورہ 90سے زائد افسران میں 7 افسران گریڈ19 کے منافع بخش عہدوں کے مزے لوٹتے رہے ہیں۔

مذکورہ افسران میں غلام سرور چاچڑ،محمد ظفر خان،سہیل اللہ خان، امتیاز احمد شاہ، اقبال احمد خان،نازش رضا،جنید اللہ خان شامل ہیں جبکہ گریڈ 18 کے افسران میں فہیم حسین، حسن عباس جعفری، شہزاد خان قائم خانی،علی محمد میمن،ندیم غوری،اعجاز احمد شاہ،محمد یوسف میمن، عمران علی انواری، توقیر عباس، عاصم علی خان،ندیم احمد زیدی،عطاء محمد قریشی،سید محمد وقار حیدر،شکیل احمد میمن، محمد شجاع عباس،فضل محمود گل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گریڈ17 کے افسران میںعظمت علی شاہ، اکبر رضا، محمد سہیل صدیقی،مظہر علی چاچڑ،نظام الدین،نثار احمد عباسی،غلام مصطفی میمن،محمد سہیل خان، راحیل اکبر،نثار احمد گنہیو،تسنیم حسین رضوی،محمد سلیم خان،نیاز محمد قائم خانی،امان اللہ بھٹی، جاوید احمد،جاوید اختر کھتری،غلام رضا،علی احمد سولنگی،محمد یامین قریشی،شاہد علی اجن،ونود کمار، پردیپ کمار،عبدالقیوم سومرو،محمد عقیل قریشی،ذولفقار علی شاہ،سید ساجد حسین صدیقی،عمران علی، ذولفقار علی لاشاری،امجد علی میمن،عابد حسین،رفعت حسین،سید محمد عالم،محمد ظفر عباس،محمد انور قائم خانی، صدیق اللہ خان،رفعت یار خان،مول چند،عبدالستار سولنگی،محمد اعظم انصاری،نثار احمد میمن،مٹھو خان بلوچ، اقبال حسین گل،علاؤ الدین شیخ،سیدماشی اللہ شاہ،زبیر احمد میمن،شکیل احمد خان،وقار احمد خان،بخت علی خاصخیلی،محمد شفیق،عابد حسین انصاری،ظفر علی راجپوت، سید وقار احمد،حسیب احمد خان،وسیم احمد آرائیں، رئیس مختار،غضنفر علی تہیم،سید ذولفقار حیدر،سید اعجاز علی شاہ،رضوان احمد فریدی،غلام فرید قریشی، غلام مصطفی خان،عامر مرتضی کاظمی، محمد اصغر،دلبر علی میٹلو،سید علی حیدر شاہ،ظہیر احمد میمن، فیاض احمد میمن اور ایاز علی سریوہو شامل بتائے جاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔