سرگودھا میں رقابت کی آگ میں جلتے ہوئے بھائی نے جڑواں بھائی کا قتل کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 18 ستمبر 2020
رمضان کو جب علم ہوا کہ اس کا بھائی بھی اسی لڑکی کی محبت میں مبتلا ہے تو وہ آپے سے باہر ہو گیا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا فوٹوفائل

رمضان کو جب علم ہوا کہ اس کا بھائی بھی اسی لڑکی کی محبت میں مبتلا ہے تو وہ آپے سے باہر ہو گیا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا فوٹوفائل

سرگودھا: ایک ہی لڑکی کی محبت میں گرفتار چھوٹے بھائی نے رقابت میں بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

سرگودھا کے نواحی علاقے ڈیرہ بارے والا میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہےجہاں ایک ہی لڑکی کی محبت میں گرفتار بھائی نے رقابت کی آگ میں جلتے ہوئے اپنے ہی جڑواں بھائی کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق  لڑکی کی محبت میں مبتلا رمضان کو جب علم ہوا کہ اس کا بھائی بھی اسی لڑکی کی محبت میں مبتلا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے تو وہ آپے سے باہر ہوگیا اور اس نے اپنے بھائی عبدالرحمان کو سوتے میں پستول سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ دونوں جڑواں بھائیوں میں ایک منٹ کا فرق تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل پیش آنے والے عبدالرحمان کے قتل کے وقوعے کی جب تھانہ جھال چکیاں پولیس نے تحقیق کی تو ابتدائی طور پر پولیس کو کوئی سراغ نہ ملا۔ تاہم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے جب پولیس نے رمضان کو حراست میں لیا تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔