کورونا کے باعث ملک بھر میں مزید 13 تعلیمی ادارے بند

ویب ڈیسک  جمعـء 18 ستمبر 2020
سب سے زیادہ 10 تعلیمی ادارے خیبرپختون خوا میں اور سندھ کے 3 ادارے بند کیے گئے۔ فوٹو:فائل

سب سے زیادہ 10 تعلیمی ادارے خیبرپختون خوا میں اور سندھ کے 3 ادارے بند کیے گئے۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کورونا کے باعث ملک بھر میں 13 تعلیمی ادارے بند کردیئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 13 مزید تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں،  یہ  ادارے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایس او پیز پرعمل نہ کرنے پر بند کئے گئے، این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر وبا تعلیمی اداروں میں پھیلی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 22 تعلیمی ادارے بند

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق سب سے زیادہ 10 تعلیمی ادارے خیبرپختون خوا میں بند کیے گئے. جب کہ سندھ کے 3 تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند کیا گیا، این سی او سی نے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کورونا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر ملک بھر میں 22 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔