لیہ میں کرنٹ لگنے سے 3 کم سن بہنیں جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 18 ستمبر 2020
پانی کی موٹر سے بچوں کو کرنٹ لگ گیا

پانی کی موٹر سے بچوں کو کرنٹ لگ گیا

لیہ کے محلہ شیخاں والا میں گھر میں نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 3 بچیاں جاں بحق جبکہ ماں اور چھوٹا بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ بچوں کے نہاتے ہوئے پانی والی موٹر میں اچانک کرنٹ آنے سے پیش آیا۔

محلہ شیخاں والہ کے ایک گھر میں چھوٹے بچے گھر میں نہارہے تھے کہ اس دوران پانی کی موٹر سے انہیں کرنٹ لگ گیا۔ 2 بہنیں تو موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ایک بچی کو لیہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ بھی جان کی بازی ہار گئی۔

بچیوں کو بچاتے ہوئے ان کی ماں اور چھوٹا بھائی بھی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

بچیوں کی شناخت 8 سالہ علینہ ہاشم، 8 سالہ مہرالنسا اور 5 سالہ آیت اکرم کے نام سے ہوئی جب کہ ان کا بھائی 3 سالہ ذوالقرنین اور والدہ زخمی ہیں۔

ایک ہی گھر سے تین بچوں کے جنازے اٹھنے پر علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی اور رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔