سندھ میں سیکنڈری کلاسز کھولنے کا فیصلہ موخر

ویب ڈیسک  جمعـء 18 ستمبر 2020
28 ستمبر تک سیکنڈری کلاسز کھولنے کا فیصلہ موخر کیا ہے، وزیر تعلیم سندھ۔ فوٹو : فائل

28 ستمبر تک سیکنڈری کلاسز کھولنے کا فیصلہ موخر کیا ہے، وزیر تعلیم سندھ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تدریسی عمل بحال کرنے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرس کے دوران وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سب سے مشکل فیصلہ اسکول کے کھولنے کا تھا تاہم اسکول کھلنے کے بعد میں نے شہر کے مختلف اسکولوں میں ایس او پی کا جائزہ لیا، کچھ پرائیوٹ اسکولوں میں ایس او پی کے بہترین انتظامات کیے گئے جب کہ کچھ اسکولوں میں ایس او پی کی پابندی نہیں کی گئی۔

سعید غنی نے کہا کہ کل جب انہیں اسکولوں میں دیگر جماعتوں کے بچوں کی تدریس کا عمل شروع ہوگا تو صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے لہذا 21 تاریخ سے سیکنڈری کلاسز کھولنے کا فیصلہ 28 ستمبر تک موخر کردیا گیا ہے اور اگر صورتحال یہی رہی تو اسکولز کھولنے کے فیصلے کو مزید موخر کریں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں اسکول کھولنے کے معاملے پر نظر ثانی کی جائے گی، سندھ حکومت اپنے بچوں کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کرے گی جب کہ اس حوالے سے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اساتذہ کو کہا گیا کے اپنے ٹیسٹ کروائیں، نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے مفت ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔