کالا شاہ کاکو؛ 4 ملزمان کی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی

ویب ڈیسک  جمعـء 18 ستمبر 2020
آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی . فوٹو : فائل

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی . فوٹو : فائل

فیروز والا: پولیس چوکی کالا شاہ  کاکو کے قریب خدا کی بستی میں 4 ملزموں نے شوہر کے سامنے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق 4 ملزموں نے شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی جس کا تھانہ فیروز والا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛پنجاب میں ریپ انویسٹی گیشن یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

ڈی پی اوشیخوپورہ غازی صلاح الدین نے میڈیا کو بتایا کہ نمونے ڈی این اے کے لیے بھیج دئیے گئے ہیں، 3 مشکوک افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ادھرآئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔