بھارت میں کم سن بھائیوں نے اپنی ماں کو بے رحمی سے قتل کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 18 ستمبر 2020
ماں نشہ کرکے بہت مار پیٹ کرتی تھی، بیٹوں کا بیان (فوٹو : فائل)

ماں نشہ کرکے بہت مار پیٹ کرتی تھی، بیٹوں کا بیان (فوٹو : فائل)

اوڈیشا: بھارت میں 15 اور 12 سالہ بھائیوں نے لوہے کی راڈ مار کر اپنی ماں کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اوڈیشا کے علاقے بھونیشور میں 42 سالہ خاتون کو ان کے دو بچوں نے سر پر لوہے کی راڈ مار کر قتل کیا اور تھانے پہنچ کر پولیس کے سامنے اقبال جرم بھی کرلیا۔

نوعمر بیٹے ماں کو قتل کرنے کے بعد اپنے کتے کے ہمراہ فرار ہوگئے اور رات گئے ہمسائیوں کو فون کرکے بتایا کہ اجنبی شخص نے گھر میں داخل ہوکر ماں کو قتل کردیا ہے۔ پڑوسی نے پولیس کو بلایا تو گھر پر باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔

پولیس تالا توڑ کر اندر داخل ہوئی تو خاتون کی خون میں لت پت لاش واش روم میں پڑی ہوئی تھی، لاش کو اسپتال لے جایا گیا جہاں بچے بھی آگئے۔

بچوں نے پولیس کو بتایا کہ ماں نشہ کرتی تھی اور بہت مار پیٹ کیا کرتی تھی گزشتہ شب بھی یہی ہوا تو غصے میں ہم نے لوہے کی راڈ ماں کے سر پر ماردی۔

شوہر سے علیحدگی کے بعد مقتولہ نے تین ماہ قبل ہی فلیٹ کرایے پر لیا تھا، وہ بیروزگار تھی اور بچوں کے مطابق کرایے کے لیے شوہر سے پیسے لیتی اور شراب نوشی میں خرچ کردیتی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔