روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 18 ستمبر 2020
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 38پیسے کی کمی سے 165روپے 83پیسے کی سطح پر بند ہوئی(فوٹو، فائل)

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 38پیسے کی کمی سے 165روپے 83پیسے کی سطح پر بند ہوئی(فوٹو، فائل)

 کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا ہے۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 166 روپے سے نیچے آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 38 پیسے کی کمی سے 165 روپے 83 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کی کمی سے 166 روپے 20 پیسے پر بند ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔