عبدالمجید اچکزئی کی بریت کا فیصلہ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 19 ستمبر 2020
ماڈل کورٹ نے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کو کیس میں شک کافائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا، حکام۔ فوٹو: فائل

ماڈل کورٹ نے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کو کیس میں شک کافائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا، حکام۔ فوٹو: فائل

 کوئٹہ: محکمہ پولیس بلوچستان نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے فیصلہ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

محکمہ پولیس بلوچستان  نے سابق رکن اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی ماڈل کورٹ سے ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں بریت کے فیصلہ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں ٹریفک سارجنٹ عطاء اللہ کے قتل کیس میں بریت کیخلاف دائر اپیل میں حکام نے موقف اختیارکیا ہے کہ ماڈل کورٹ نے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کو کیس میں شک کافائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا، کیس میں استغاثہ کے بیانات کوقابل غور نہیں لایاگیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔