- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
اینٹی کرپشن نے پنجاب بھرسے 44 شوگرملزمالکان کوریکارڈ سمیت طلب کرلیا
لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے شوگرمل مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے پنجاب بھرسے 44 شوگرملزمالکان کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
اینٹی کرپشن نے پنجاب بھرسے 44 شوگرملزمالکان کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ اس متعلق ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ ظلم بھی رہے اور انصاف بھی ہوایسا ممکن نہیں، کسان کا استحصال ہرگز قبول نہیں، صوبہ بھرسے مل مالکان کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات موصول ہو رہیں ہیں۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کو پچھلے دو ہفتوں میں شوگر مل مالکان کے خلاف 2507 شکایات موصول ہوئیں۔ کسانوں کوحکومت کے متعین کردہ ریٹ سے کم قیمت کے حوالے سے 1363 شکایات، مل مالکان کی جانب سے ابھی تک کاشتکاروں کو رقم کی ادائیگی نہیں ہونے کے حوالے سے 641 شکایات، مل مالکان کی جانب سے گنے کی غیرقانونی کٹوتی کے حوالے سے 503 شکایات موصول ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن صوبہ بھر میں گنے کے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے کھلی کچہریوں کا اہتمام کررہا ہے، اینٹی کرپشن کسانوں کے ساتھ برسوں سے ہونے والی ہونے والی زیادتی کا ازالہ کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔