اب جلد بازی کے کسی بھی فیصلے سے تعلیم تباہ ہوگی، شفقت محمود

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 ستمبر 2020
طلبہ کے نقصان کو ریکورکرتے کئی سال لگ سکتے ہیں، شفقت محمود: فوٹو: فائل

طلبہ کے نقصان کو ریکورکرتے کئی سال لگ سکتے ہیں، شفقت محمود: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے علم کا بے پناہ نقصان ہوتا ہے اوراس حوالے سے جلد بازی کے کسی بھی فیصلے سے تعلیم تباہ ہوگی۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے مرحلہ وارتعلیمی اداروں کو کھولنے کا مکمل دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 90 فیصد سرکاری و نجی اسکولزکے پاس آن لائن تعلیمی سہولیات نہیں، جب یہ تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں توزیادہ طلبہ ایجوکیشن سے محروم ہوجاتے ہیں۔ اب اس حوالے سے جلد بازی کے کسی بھی فیصلے سے تعلیم تباہ ہوگی۔

وفاقی وزیرشفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے علم کا بے پناہ نقصان ہوتا ہے،  6 ماہ تعلیمی ادارے بند ہونے سے طلبہ کا بہت نقصان ہوا، طلبہ کے نقصان کو ریکورکرتے کئی سال لگ سکتے ہیں اورصحت ہماری ترجیح ہے، اس لیے کوئی بھی فیصلہ وزارت صحت کی سفارشات کی روشنی میں لیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔