پی ٹی آئی سینیٹراورنگزیب اورکزئی کا بنی گالا میں سرکاری اراضی پرقبضے کا انکشاف

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 ستمبر 2020

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے درخواست پر حکم نامہ جاری کردیا: فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے درخواست پر حکم نامہ جاری کردیا: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پی ٹی آئی سینیٹراورنگزیب اورکزئی کے بنی گالا میں سرکاری اراضی پر قبضے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

سی ڈی اے اورایم سی آئی نے سرکاری اراضی پرقبضے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی جس میں پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کا بنی گالا میں سرکاری اراضی پرقبضے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرسے سرکاری اراضی واگزارکرالی گئی ہے۔ اورنگزیب اورکزئی نے سرکاری اراضی پر تالاب، دیواریں، سڑک اور سیڑھیاں بنائیں، پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی نے پودے لگانے کی اجازت لے کرسرکاری اراضی پر قبضہ کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے درخواست پر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگرسینیٹر اورنگزیب اورکزئی کا گھر غیر قانونی ہے تو کارروائی کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔