اظہر، امام اورعابد علی نے بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے ٹپس لینا شروع کردیں

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 19 ستمبر 2020
محمد یوسف کھلاڑیوں کو پرفارمنس میں بہتری کے مشوروں کیساتھ ٹریننگ بھی کروارہے ہیں

محمد یوسف کھلاڑیوں کو پرفارمنس میں بہتری کے مشوروں کیساتھ ٹریننگ بھی کروارہے ہیں

قومی کرکٹرز اظہرعلی، امام الحق اور عابد علی نے بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے ٹپس لینا شروع کردی ہیں۔

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز عابد علی اور امام الحق سمیت ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ان دنوں لاہورمیں موجود ہائی پرفارمنس سینٹر میں باقاعدگی سے خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ سابق کپتان محمد یوسف انہیں پرفارمنس میں بہتری کے لیے مشورے دینے کے ساتھ ٹریننگ بھی کروانے میں مصروف ہیں۔

دورہ انگلینڈ میں اظہر علی نے تین ٹیسٹ میچوں میں دو سو دس سکورکیا، ان کا انفرادی بڑا اسکور 141 رہا۔ عابدعلی نے 60 رنز کی بڑی اننگز کے ساتھ تین میچوں میں 139 رنز بنائے۔ امام الحق کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹ میں موقع نہیں مل سکا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔