بدین؛ زہریلا پانی پینے سے مرغے کی موت پر دکھی بچہ بلاول پر برس پڑا

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 ستمبر 2020
زہریلا پانی پینے سے مرغے کی موت پر دلبرداشتہ بچے نے بلاول کو کھری کھری سنادیں(فوٹو، فائل)

زہریلا پانی پینے سے مرغے کی موت پر دلبرداشتہ بچے نے بلاول کو کھری کھری سنادیں(فوٹو، فائل)

بدین: اپنے میں جمع ہونے والے زہریلے پانی سے مرغے کی موت پر دکھی بچہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین پر برس پڑا اور اس کے غم و غصے کی یہ ویڈیو سوشل میڈٰیا پر بھی وائرل ہوگئی۔  

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے نے ایک جانب بغل میں اپنا مردہ مرغا  تھاما ہوا ہے اور انتہائی غم و غصے کی کیفیت میں سندھی میں بتا رہا ہے کہ اس کے گاؤں میں زہریلا پانی جمع ہوگیا ہے۔ یہ زہریلا پانی پینے سے اس کا مرغا اور غریبوں کے مویشی مرر رہے ہیں۔

بچہ کہتا ہے کہ  ہم نے یہ پانی پیا تو ہم بھی مر جائیں گے بلاول کچھ کرو ، ہمارے گاؤں سے یہ پانی نکالو۔بچہ یہ مطالبہ بھی کرتا ہے کہ ہمیں پینے کے لیے صاف پانی دیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔