نیویارک ؛ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے 2 ہلاک 14 زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 ستمبر 2020
پارٹی میں 100 سے زائد افراد شریک تھے، فوٹو : فائل

پارٹی میں 100 سے زائد افراد شریک تھے، فوٹو : فائل

امریکا میں ڈانس پارٹی کے دوران معمولی جھگڑے کے بعد فائرنگ سے نوجوان لڑکا لڑکی ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک میں ایک گھر کے اندر خفیہ پارٹی جاری تھی، جس میں لگ بھگ 100 سے زائد افراد شریک تھے۔ اچانک گھر سے فائرنگ کی آواز آتی ہے اور درجنوں افراد گھر سے باہر بھاگتے ہوئے ہوئے نظر آتے ہیں۔

اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو گھر میں 18 سالہ لڑکے اور 22 سالہ لڑکی کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں جب کہ 14 افراد زخمی تھے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ گھر کے مالک سے کورونا احتیاطوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پارٹی رکھنے پر سرزنش کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔