موسم کی بروقت معلومات کیلئے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید سسٹم نصب

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 ستمبر 2020
سسٹم کے تحت پائلٹس مکمل روٹ پر موسم کی صورتحال پہلے ہی دیکھ سکیں گے، ایئر پورٹ ذرائع ۔ فوٹو : فائل

سسٹم کے تحت پائلٹس مکمل روٹ پر موسم کی صورتحال پہلے ہی دیکھ سکیں گے، ایئر پورٹ ذرائع ۔ فوٹو : فائل

 پشاور: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے محکمہ موسمیات کے تعاون سے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید سسٹم نصب کردیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جید سسٹم موسم کی بروقت معلومات شعبہ ہوابازی کو فراہم کرے گا، سسٹم کے تحت پائلٹس مکمل روٹ پر موسم کی صورتحال پہلے ہی دیکھ سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے تعاون سے مکمل طور پرمحکمہ موسمیات کا جدید سسٹم فلائٹ آپریشن کے لئے بھی مدد گار ثابت ہوگا جب کہ سسٹم بیرون ملک سے پشاور آنے اور جانے والی پروازوں کو موسم کی صورتحال سے مکمل  آگاہ رکھے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔