تین ماہ سے تنخواہ نہیں دی اب انہیں خود پالو، ملازم بچے دفتر میں چھوڑ گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 ستمبر 2020
کام لے رہے ہیں اور تنخواہ نہیں دے رہے تو بچے بھی وہی پالیں، فوٹو : فائل

کام لے رہے ہیں اور تنخواہ نہیں دے رہے تو بچے بھی وہی پالیں، فوٹو : فائل

نئی دہلی: بھارت میں ایک سرکاری ملازم تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر اپنے بچوں کو دفتر چھوڑ آیا اور حکام سے کہا کہ انہیں آپ ہی پالیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے ایک سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹی کا کلرک نریش تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ میں تھا، وہ احتجاجاً اپنے شیر خوار بچوں کو دفتر لے آیا اور حکام سے کہا کہ میں انہیں پالنے کے قابل نہیں رہا، جب تک تنخواہ نہیں دیتے انہیں سنبھالو۔

آفس انتظامیہ کے سمجھانے وعدے وعید پر بھی نریش نہیں مانا اور بچوں کو دفتر کے گیٹ پر چھوڑ گیا، سیکیورٹی گارڈ نے پولیس کو بلایا جس پر پولیس اہلکاروں نے بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر نریش کے گھر پہنچایا اور راشن کے لیے کچھ پیسے بھی دیئے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث بھارت میں کم تنخواہ دار اور مزدور طبقہ انتہائی پریشانی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے خودکشی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔