راولپنڈی میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا معلم گرفتار

اسٹاف رپورٹر  اتوار 20 ستمبر 2020
قاری رضوان بچی کو پارہ پڑھانے آیا اور کمرہ بند کر کے زیادتی کی کوشش کی، درخواست گزار والد (فوٹو : ایکسپریس)

قاری رضوان بچی کو پارہ پڑھانے آیا اور کمرہ بند کر کے زیادتی کی کوشش کی، درخواست گزار والد (فوٹو : ایکسپریس)

 راولپنڈی: صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے معلم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بچی کے والد نے بتایا کہ قاری رضوان بچی کو قرآن شریف پڑھانے آیا اور کمرہ بند کر کے زیادتی کی کوشش کی،  بچی کے شور مچانے پر والدہ نے دروازہ کھٹکھٹایا تو معلم قاری رضوان فرار ہوگیا۔

بعدازاں والد نے پولیس سے رجوع کیا اور ان کی درخواست پر صدر بیرونی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت معلم قاری رضوان کو گرفتار کرلیا۔

six years old girl rape attempt arrest 2

ایس ایچ او صدر بیرونی نے کہا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دی جاسکے، راولپنڈی پولیس بچوں سے زیادتی کے معاملے پر زیرو ٹالیرنس پالیسی رکھتی ہے، ایسے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سی پی او محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی یا زیادتی کی کوشش ناقابل برداشت ہے، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔