- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
فیصل واوڈا نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 2018 سے فائدہ اٹھایا
اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 2018 سے فائدہ اٹھایا تھا اور انھوں نے جو ٹیکس ادا کیا وہ ایمنسٹی اسکیم کے تناظر میں تھا۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’دی ریویو‘‘ میں کامران یوسف سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز رانا نے کہا کہ ایف بی آر کے موجودہ قائم مقام چیئرمین جاوید غنی جنھیں 3 ماہ کے لیے لگایا گیا تھاکو اس عہدے پر مستقل کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے عبدالحفیظ شیخ، حماد اظہر اور عبدالرزاق داؤد پر مشتمل ایک کمیٹی بنا دی ہے جو حفیظ پاشا کی تجاویز کا جائزہ لے گی۔
انھوں نے بتایا کہ حفیظ پاشا کی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں عبدالحفیظ پاشا، حماد اظہر اور عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔ 17ستمبر کو ایک ایف بی آر نے ٹیکس اصلاحات کے لیے ایک اور ٹیکنیکل کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے چیئرمین جو کسی حد تک تجربہ کار ہیں کے علاوہ کوئی بھی بندہ ٹیکنیکل نہیں ہے۔حکومت دو سال بعد بھی کمیٹی کمیٹی کھیل رہی ہے۔
شہباز رانا نے بتایا کہ ایف بی آر کو فیصل واوڈا نے جو گوشوارے جمع کرائے تھے اس میں انھوں نے اپنی آمدنی صفر ظاہر کی تھی کیونکہ انھوں نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا فائدہ اٹھا کر اپنے پچھلے کھاتے کلیئر کیے تھے۔
پروگرام میں شریک سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے بتایا کہ پچھلے 2 سال میں انکم ٹیکس ریونیو میں کوئی اضافہ نہیں ہوا بلکہ 6 فیصد کمی آئی ہے۔حکومت ٹیکس نظام کو آگے لے جانا چاہتی ہے مگر سب سے اہم شعبے براہ راست ٹیکسوں میں کوئی نمایاں کامیابی نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ براہ راست ٹیکس نظام میں اصلاحات ہونے تک ہمارا ٹیکس نظام ٹھیک نہیں ہوگا۔ وزیراعظم کو ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے تجاویز دیں۔ ملک کا جاگیر دار طبقہ بہت زیادہ مراعات یافتہ ہے۔ یہ ایک فیصد طبقہ ملک کی 40 فیصد زرعی اراضی کا مالک ہے اور اس کی خالص آمدنی 850 ارب ہے اور ٹیکس صرف 3 ارب دیتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔