کراچی میں بس میں سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 20 ستمبر 2020
دھماکے کے باعث بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ فوٹو: فائل

دھماکے کے باعث بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ فوٹو: فائل

کراچی: کورنگی سنگر چورنگی کے قریب فیول اسٹیشن پر کھڑی بس میں سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں سنگر چورنگی کے قریب فیول اسٹیشن پر کھڑی بس میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے اور زخمی شخص کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ قریب کھڑی کوسٹر کو بھی جزوی نقصان پہنچا تاہم دھماکے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے جب کہ دھماکے میں جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔