کوئٹہ میں مہنگائی کی نئی لہر؛ آٹا چینی کے بعد دالیں بھی مہنگی ہو گئیں

ویب ڈیسک  اتوار 20 ستمبر 2020
 مونگ کی دال میں 40 روپے، ماش کی دال 50 روپے اور چاول کی مختلف اقسام کے فی کلو میں بھی 20 سے 30 روپے اضافہ ہوگیا

مونگ کی دال میں 40 روپے، ماش کی دال 50 روپے اور چاول کی مختلف اقسام کے فی کلو میں بھی 20 سے 30 روپے اضافہ ہوگیا

کوئٹہ: شہر میں آٹا چینی کے بعد اب دالیں بھی مہنگی ہو گئیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ میں مہنگائی کی نئی لہر آگئی ہے، شہر میں آٹا اور چینی کے بعد اب دالیں بھی مہنگی ہو گئی ہیں، جس کے بعد کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مونگ کی دال 240 روپے سے بڑھ کر 280 روپے میں فروخت ہورہی ہے، ماش کی دال کی قیمت بھی 240 روپے سے بڑھ کر 290 روپے ہوگئی ہے، جب کہ  چاول کی مختلف اقسام کے فی کلو میں بھی 20 سے 30 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔