سردیوں میں گیس کا بحران شدید ہوگا، کے الیکٹرک بندوبست کرلے، ایس ایس جی سی

ویب ڈیسک  اتوار 20 ستمبر 2020
مختلف گیس فیلڈز سے ایس ايس جی سی کے گیس سسٹم میں گیس کم موصول ہو رہی ہے، ترجمان ایس ایس جی سی۔ فوٹو:فائل

مختلف گیس فیلڈز سے ایس ايس جی سی کے گیس سسٹم میں گیس کم موصول ہو رہی ہے، ترجمان ایس ایس جی سی۔ فوٹو:فائل

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے انتباہ کیا ہے کہ موسمِ سرما میں گیس کا بحران شدید ہوگا، تمام اسٹیک ہولڈرز سمیت کے الیکٹرک اپنا متبادل بندوبست کرلے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ موسم سرما میں گیس کا بحران شدید ہوگا، سردیوں میں سندھ میں ایس ایس جی سی کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہوگا، گیس کے مساٸل مزید پیچیدہ ہوں گے، پیشگی اطلاع تمام اسٹیک ہولڈرز کو دی جا چکی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز سمیت کے الیکٹرک اپنا متبادل بندوبست کریں۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کو گیس پہنچانا اولین ترجیحات میں شامل ہے، کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، مختلف گیس فیلڈز سے ایس ايس جی سی کے گیس سسٹم میں گیس کم موصول ہو رہی ہے، گیس فیلڈ سے گیس کمی سے لو گیس پریشر کی شکایات ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہے، شارٹ فال ہونے سے لاٸن پیک کی صورتحال متاثر ہوٸی ہے، سنجھورو اور زرگون گیس فیلڈز سالانہ مرمت کی وجہ سے بند ہے، باقی گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدار میں بھی کمی ہورہی ہے، کے الیکٹرک کو 190 سے 200 ایم ایم سی ایف ڈی تک گیس کی سپلاٸی جاری رکھی ہوئی ہے، اُمید ہے کہ کچھ دنوں میں حالات بہتر ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔