اے پی سی؛ مولانا فضل الرحمان کا خطاب براہ راست نشر نہ کرنے پر بلاول سے احتجاج

ویب ڈیسک  اتوار 20 ستمبر 2020
اپوزیشن کی اے پی سی کی میزبانی پیپلز پارٹی نے کی فوٹو: فائل

اپوزیشن کی اے پی سی کی میزبانی پیپلز پارٹی نے کی فوٹو: فائل

 اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی اے پی سی کے دوران ان کا خطاب براہ راست نشر نہ کئے جانے پر میزبان بلاول بھٹو زرداری سے احتجاج کیا ہے۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی میزبانی میں ہونے والی اے پی سی میں مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ‏حکومت تو ہماری آواز عوام میں جانے سے روکتی ہے، آج اے پی سی نے بھی ہماری آواز کو باہر جانے سے روک دیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ‏ہم پیپلز پارٹی اور منتظمین سے احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں،‏ جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آپ کے ایم این اے کی درخواست پر ان کیمرا کیا ہے،اس کے بعد پریس کانفرنس ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔