ملک میں کورونا کے مزید 633 نئے کیسزرپورٹ

ویب ڈیسک  پير 21 ستمبر 2020
‏ملک بھر کے اسپتالوں میں 106 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں: فوٹو: فائل

‏ملک بھر کے اسپتالوں میں 106 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 633 نئے کیسزاور3 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مزید 633 نئے کیسز اور3 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 304 اور مجموعی اموات کی تعداد 6420 ہو گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار869 ہوگئی، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 947، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 98 ہزار 428، کے پی میں کورونا مریضوں کی تعداد 37 ہزار 357 ، بلوچستان میں تعداد 14 ہزار 394، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار 162،آزاد جموں و کشمیر 2533, گلگت میں 3483 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹرکے مطابق ‏ملک بھر کے اسپتالوں میں 106 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اوراس وقت 837 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔