جعلی اکاؤنٹس کیسز میں آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت سماعت کیلیے مقرر

ویب ڈیسک  پير 21 ستمبر 2020
 اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی.

ایکسپریس نیوزکے  مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق کیس میں درخواست ضمانت دائر کی تھی، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ 23 ستمبر کو آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے، درخواست مسترد ہونے کی صورت میں سابق صدر کی گرفتاری بھی ممکن ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔