عراقی حکومت نے پی آئی اے کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا

ویب ڈیسک  پير 21 ستمبر 2020
فیصلہ اربعین پر نجف اور کربلا میں رش کو روکنے اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے ضمن میں کیا گیا، پی آئی اے۔فوٹو:فائل

فیصلہ اربعین پر نجف اور کربلا میں رش کو روکنے اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے ضمن میں کیا گیا، پی آئی اے۔فوٹو:فائل

کراچی: اربعین پر نجف اور کربلا میں رش کو روکنے اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے ضمن میں فیصلہ عراقی حکومت کی جانب سے کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی نئی لہر کے باعث عراقی حکومت نے قومی ایئرلائن کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق عراقی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اربعین پر نجف اور کربلا میں رش کو روکنے اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے ضمن میں کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ اس سلسلے میں پی آئی اے کی خصوصی پروازیں جن کا آغاز 27 ستمبر سے ہونا تھا ملتوی کی جارہی ہیں، ایسے تمام مہمانوں نے جنھوں نے بکنگ کروالی تھی وہ ریفنڈ بغیر کسی کٹوتی کے حاصل کرسکیں گے، مہمانوں کو پیش آنے والی دشواری کیلئے معذرت خواہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔