امریکا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 21 ستمبر 2020
طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش میں ایئرپورٹ کے نزدیک درختوں سے گھرے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، فوٹو : فائل

طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش میں ایئرپورٹ کے نزدیک درختوں سے گھرے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، فوٹو : فائل

ٹیکساس: امریکا میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیکساس کے ہل ٹاپ لیکس ایئرپورٹ پر ایک انجن والا طیارے کو انجن میں خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی تاہم اس دوران طیارہ زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

طیارے نے آسٹن سے لوویزیانا سے آسٹن کے لیے پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی اور پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی جو ہلاک خیز ثابت ہوئی۔

طیارے کے ملبے سے دو مرد اور دو خواتین کی لاشیں نکالی گئی ہیں تاہم ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔