شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ نے انضمام الحق کا دل بھی جیت لیا

ویب ڈیسک / عباس رضا  پير 21 ستمبر 2020
شاہین آفریدی کو انجریز کے خطرات لاحق ہیں لہذا اس کو محتاط انداز میں استعمال کرنا چاہیے، سابق چیف سلیکٹر

شاہین آفریدی کو انجریز کے خطرات لاحق ہیں لہذا اس کو محتاط انداز میں استعمال کرنا چاہیے، سابق چیف سلیکٹر

قومی ٹیم کے نوجوان بولر شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بولنگ نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا دل جیت لیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی نوجوان کرکٹر کارکردگی دکھائے دلی خوشی ہوتی ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ مدثر نذر اور مشتاق احمد نے انڈر 16 سطح پر ان کا ٹیلنٹ پہچان لیا اور انہوں نے مجھے بولر کو ایکشن میں دیکھنے کیلیے کہا تو بڑا متاثر ہوا، کم عمر ہونے کے باوجود دیگر پیسرز سے مختلف نظر آرہے تھے،

سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ انڈر19 کرکٹ کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے انہیں قومی کیمپ کا حصہ بنایا، شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ میں مسلسل نکھار آتا جارہا ہے لیکن ان کو انجریز کے خطرات لاحق ہیں، میرے خیال میں ان کو محتاط انداز میں استعمال کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔