وزیر اعظم سے آرمی چیف  کی ملاقات؛ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک  پير 21 ستمبر 2020
وزیراعظم کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی گئی، ذرائع ۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی گئی، ذرائع ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وفاقی کابینہ کے اراکین اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں ؛عسکری قیادت سے ملاقات میں پارلیمانی رہنماؤں نے نیب پرخدشات کا اظہار کیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔