- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
آئی پی ایل؛ 18 سالہ غریب بھارتی کرکٹر 3 لاکھ ڈالرز کے عوض راجستھان رائلز میں شامل
کراچی: کرکٹ کے شوق میں آٹھ سال کی عمر میں گھر سے نکلنے والے 18 سالہ بھارتی نوجوان کو اپنے خوابوں کی تعبیر مل گئی، یشاسوی جسپال کو آئی پی ایل میں راجستھان رائلز نے 3 لاکھ ڈالرز کی بولی دے کر حاصل کرلیا۔
28 دسمبر 2001ء کو یوپی میں پیدا ہونے والا جسپال 8 برس کی عمر میں پروفیشنل کرکٹر بننے کے جذبے کے ساتھ والد کے ہمراہ ممبئی پہنچا اور کرکٹ گراؤنڈ کے قریب جھونپڑی میں رہنے لگا۔ والد واپس گاؤں چلے گئے اور وہ گزربسر کے لیے سڑک پر پھل فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے میدان میں مصروف رہتا تھا۔
تین برس قبل اس کے نصیب جاگ اٹھے، کرکٹ کوچ جلوہ سنگھ نے میدان میں بیٹنگ پریکٹس کرتے ہوئے دیکھ کر اس کی اہلیت اور صلاحیت کا اندازہ لگالیا اور اپنی کرکٹ اکیڈمی میں شامل کرنے کے ساتھ اپنی رہائش گاہ میں قیام کی سہولت بھی فراہم کی۔
جسپال نے اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں ٹرپل سنچری اسکور کرنے کے ساتھ 13 وکٹیں اپنے نام کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا، جسپال ممبئی انڈر 16 کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے بعد عالمی کپ جونیئر کپ2020ء کے لیے بھارت انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ بنا۔
وجے ہزارے ٹرافی میں اپنے پہلے ہی میچ میں ڈبل سنچری جڑتے ہوئے 154 گیندوں پر 203 رنز کی اننگ کھیلنے والے جسپال نے اے کرکٹ میں دنیا کے سب سے کم عمر کرکٹر ہونے کا 50 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔
مسلسل شاندار کارکردگی کی بدولت آئی پی ایل میں راجستھان رائلز نے 27 ہزار ڈالر سے شروع ہونے والی جسپال کی بولی 3 لاکھ 27 ہزار ڈالر میں حاصل کرلی۔ جسپال کا خواب ہے کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل ہو اور ٹیسٹ کرکٹ کیپ حاصل کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔