شوہر کا تشدد؛ تھیٹر آرٹسٹ آفرین خان کی حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل

ویب ڈیسک  منگل 22 ستمبر 2020
عدیل بھٹی نے مجھے اور میری فیملی کو یرغمال بنائے رکھا، تھیٹر آرٹسٹ آفرین خان ۔ فوٹو : فائل

عدیل بھٹی نے مجھے اور میری فیملی کو یرغمال بنائے رکھا، تھیٹر آرٹسٹ آفرین خان ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: تھیٹر آرٹسٹ آفرین خان نے شوہر کی جانب سے تشدد کیے جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کردی۔

آفرین خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے میرے شوہر عدیل بھٹی نے مجھے اور بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا، میری 5 سالہ بیٹی اور ایک سالہ بھانجی پر بھی تشدد کیا۔

آفرین خان نے کہا ہے کہ عدیل بھٹی نے مجھے اور میری فیملی کو یرغمال بنائے رکھا اور گن پوائنٹ پر مجھ سے بلینک چیک پر دستخط کروائے ہیں لہذا حکومت مجھے تحفظ فراہم کرے میں شدید مالی مشکلات سے دو چار ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔