طلبا کورونا کے پیش نظر آفس نہ آئیں، انٹربورڈ

اسٹاف رپورٹر  منگل 22 ستمبر 2020
سرٹیفکیٹس کیلیے فارم ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈاوربینک میں جمع کرادیں۔ فوٹو: فائل

سرٹیفکیٹس کیلیے فارم ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈاوربینک میں جمع کرادیں۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ حکومت کے احکام کے تحت بورڈآفس میں ہرقسم کی پبلک ڈیلنگ پر پابندی عائد ہے۔

طلبہ و طالبات کے تحفظ کے پیش نظر ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بورڈ آفس آنے سے گریزکریںاور انٹر بورڈکی دستاویزات اور سرٹیفکیٹس کے لیے آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر موجود متعلقہ فارم ڈاؤن لوڈ کر کے اسے مکمل پرکرنے کے بعداس کی فیس کراچی میں (یو بی ایل) کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر 0001516113 میں جمع کروائیں۔

فارم اورفیس جمع کروانے کاچالان بذریعہ پاکستان پوسٹ یا کوریئرسروس کے درج ذیل پتے پرروانہ کردیں،آپ کودرکاردستاویز بزریعہ پوسٹ آپ کے دیے گئے پتے پربھیج دی جائے گی۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے تمام طلبہ و طالبات کے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے نتائج کی تیاری کاکام حتمی مراحل میں ہے اس لیے اب درج بالاگروپس کے امتحانی فارم وصول نہیں کیے جارہے ہیں۔

تمام طلبہ وطالبات کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ امتحانی فارم جمع کروانے کے لیے بورڈ آفس نہ آئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔