- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
پروموٹ پالیسی کے تحت میٹرک بورڈ نے دہم سائنس کے نتائج جاری کر دیے
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا۔
ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں لیکن اس کے باوجود ہم نے نتائج کے اجرا کو بروقت یقینی بنانے کے لیے محنت کی۔
انھوں نے کہا کہ رواں سال امتحانات ملتوی ہونے کے باعث صرف ان طلبا و طالبات کو پروموٹ کیا گیا ہے جنھوں نے اپنے سالانہ امتحانی فارم جمع کروائے تھے ان تمام طلبہ وطالبات کو پروموٹ کرکے ان کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ وہ طلبہ و طالبات جو نہم جماعت 2019 میں پانچوں پرچوں میں پاس تھے ان کے ٹوٹل حاصل کردہ نمبروں میں 3 فیصد اضافی نمبر دے دیے گئے ہیں اس کے علاوہ ایسے امیدوار جو ایک یا دو پرچوں میں فیل تھے مگر ان کے نمبر 60 فیصد یا اس سے زیادہ تھے ان کو فیل شدہ پرچوں میں ایورج مارکس دیے گئے ہیں جبکہ 60 فیصد سے کم نمبروں والے امیدواروں کو صرف پاسنگ مارکس دے کر انھیں پروموٹ کردیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایسے طلبہ و طالبات جنھوں نے اپنے امتحانی فارم نامکمل جمع کرادیے تھے لیکن وہ اپنا انرولمنٹ، رجسٹریشن، اور پرمیشن یا کوئی بھی دستاویزات کسی بھی وجہ سے جمع نہیں کراسکے ہیں ان کے نتائج کو جاری کردیا گیا ہے لیکن ان کو اپنی مارک شیٹ حاصل کرنے سے پہلے اپنی تمام درکار دستاویزات بورڈ آفس میں جمع کرانا ہوں گی، سائنس گروپ میں ایک لاکھ 69 ہزار 325 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ان میں سے 445 ایسے امیدوار جو گزشتہ سال 2019 میں نہم دہم جماعت کے تمام پرچوں میں غیر حاضر تھے اس لیے وہ حکومت کی طرف سے پروموشن پالیسی سے فیضیاب نہیں ہوسکے۔
لہٰذا اس سال 2020 میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کی تعداد 94189 ہے مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 99.8 فیصد رہا، کامیاب امیدواروں میں 17156 اے ون گریڈ، 30746 اے گریڈ، 35855 بی گریڈ، 39159 سی گریڈ، ڈی گریڈ اور 8230 نے ای گریڈ حاصل کیا جبکہ اضافی پرچے دینے والے طلبا کی تعداد 425 رہی، بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر اور ایس ایم ایس سروس BSEK اسپیس دے کر رول نمبر لکھنے کے بعد 8583 پر بھیج کر نتیجہ معلوم کیا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔