بانی جماعت اسلامی مولانا مودودی کی 41 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

نمائندہ ایکسپریس  منگل 22 ستمبر 2020
مولانا مودودی نے 26 اگست 1941کو لاہور میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی۔ فوٹو : فائل

مولانا مودودی نے 26 اگست 1941کو لاہور میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  بانی جماعت اسلامی مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کی وفات کو41 برس بیت گئے۔

1903 میں اورنگ آباد دکن میں پیدا ہونے والے سید ابوالاعلی مودودی کا شمار 20 ویںصدی کے عظیم اسلامی مفکرین میں ہوتا ہے، مولانا مودودی نے 26 اگست 1941کو لاہور میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آج مختلف شہروں میں تقریبات اور سیمینار منعقد ہوں گے جن میں مولانا مودودی کی دینی اورسیاسی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔