چکوال میں کوچ کھائی میں جا گری، 4 خواتین سمیت 8 مسافر جاں بحق

نمائندہ ایکسپریس  منگل 22 ستمبر 2020
حادثہ چوآسیدن شاہ روڈ پر اعجاز آباد کے قریب پیش آیا، 10شدید زخمی اسپتال منتقل
(فوٹو : فائل)

حادثہ چوآسیدن شاہ روڈ پر اعجاز آباد کے قریب پیش آیا، 10شدید زخمی اسپتال منتقل (فوٹو : فائل)

چکوال: چوآسیدن شاہ روڈ پر اعجاز آباد کے قریب مسافر کوچ گہری کھائی میں جا گری جس سے 4 خواتین سمیت 8 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

چکوال سے 25 کلومیٹر دور چوآسیدن شاہ روڈ پر اعجاز آباد کے قریب مسافر کوچ گہری کھائی میں جا گری جس سے 4 خواتین سمیت 8 مسافر جاں بحق جبکہ 10 شدید زخمی ہوئے۔

 

اطلاع ملتے ہیں ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف اور ایس ڈی پی او صدر سرکل سید اظہر حسین شاہ اور ڈی ایس پی چوآسیدن شاہ راجہ محمد زمان اور ایس ایچ او چوآسیدن شاہ موقع پر پینچ گئے۔

زخمیوں کو گاڑی کی باڈی کاٹ کر نکالا اور ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا، ڈوہمن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔