وزیراعظم نے پہلے نظراندازکیے گئے علاقوں پرتوجہ دینے پرزوردیا ہے، چیئرمین سی پیک

ویب ڈیسک  منگل 22 ستمبر 2020
 بلوچستان میں مانڈ اورگبڈ اورکے پی میں شہیدانوڈین مقامی معیشتوں کو تبدیل کریں گی، عاصم باجوہ

بلوچستان میں مانڈ اورگبڈ اورکے پی میں شہیدانوڈین مقامی معیشتوں کو تبدیل کریں گی، عاصم باجوہ

 اسلام آباد: چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پہلے نظرانداز کیے گئے علاقوں پرتوجہ دینے پرزوردیا ہے۔

چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے پہلے نظراندازکیے گئے علاقوں پر توجہ دینے پرزوردیا ہے، منظورہ شدہ اٹھارہ میں سے تین بارڈرمارکیٹس کی بطورپائلٹ پراجیکٹ کے طورپرمنظوری دی گئی ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں مانڈ اورگبڈ اورکے پی میں شہیدانوڈین مقامی معیشتوں کو تبدیل کریں گی اوراسمگلنگ کی جانچ کریں گے اورپڑوسیوں کے ساتھ تجارت کوباضابطہ بنائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔