اسٹیج اداکارہ کا تھیٹر مالک اور ساتھیوں پر زیادتی کی کوشش اور تشدد کا الزام

ویب ڈیسک  منگل 22 ستمبر 2020
تھیٹر کا مالک اور ساتھی مجھے کمرے میں لے گئے زیادتی کی کوشش کرنے لگے انکار پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔اداکارہ حرا نور فوٹوفائل

تھیٹر کا مالک اور ساتھی مجھے کمرے میں لے گئے زیادتی کی کوشش کرنے لگے انکار پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔اداکارہ حرا نور فوٹوفائل

ساہیوال: اداکارہ حرا نور نے الزام عائد کیا ہے کہ  میرین تھیٹر کے مالک اور اس ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بناکر ان کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی ہے۔

اسٹیج اداکارہ حرا نور نے ساہیوال میں میرین تھیٹر کے مالک اور اس کے ساتھیوں پر تشدد اور زیادتی کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ تھیٹر کا مالک اور ساتھی مجھے کمرے میں لے گئےاور زیادتی کی کوشش کرنے لگے، جب میں نے انکار کیا تو مجھے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اداکارہ کے چہرے پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق اداکارہ سے زیادتی کی کوشش اور تشدد پر ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور نے نوٹس لے لیا ہے۔ ڈی پی او کے حکم پر تھیٹر مالک اور ساتھیوں کے خلاف تھانہ غلہ منڈی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ایس ایچ او کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔