خیبر پختون خوا میں مڈل اور پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 22 ستمبر 2020
حالات بہتر رہے تو پرائمری کلاسز کا آغاز بھی جلد کردیا جائے گا۔ شہرام ترکئی(فوٹو، فائل)

حالات بہتر رہے تو پرائمری کلاسز کا آغاز بھی جلد کردیا جائے گا۔ شہرام ترکئی(فوٹو، فائل)

 پشاور: خیبر پختون خوا میں کل  سے مڈل  اور 30 ستمبر سے پرائمری اسکول  کھولنے کا اعلان کردیا  گیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے مطابق تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا۔ کورونا ایس او پیز کے ساتھ مڈل کلاسز کل سے شروع کر رہے ہیں۔بچوں کا قیمتی وقت مزید ضائع نہیں کر سکتے۔اگر حالات بہتر ہوئے تو پرائمری سکولز بھی جلد کھول دیے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر تعلیم حافظ  ابراہیم  نے کہا ہے کہ پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں کل سے چھٹی تا اٹھویں تک اسکولز بھی کھل جائیں گے جب کہ 30 ستمبر سے صوبے کی پرائمری کلاسوں میں بھی تعلیم کا آغا کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام میدانی اور پہاڑی علاقوں کے تمام اسکول معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں۔ مختلف اسکولوں میں اساتذہ میں وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ان اسکولوں کو بند کیا گیا ہے۔ جن اسکولوں میں کورونا وائرس کی اطلاع ہو گی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند کئے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔