کراچی میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج

اسٹاف رپورٹر  منگل 22 ستمبر 2020
جس پولیس اہلکار پر الزام عائد کیا گیا ہے خاتون اس کی کرایہ دار ہے

جس پولیس اہلکار پر الزام عائد کیا گیا ہے خاتون اس کی کرایہ دار ہے

 کراچی: تیموریہ پولیس نے مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق خاتون  نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکار کامرن نے اسے 17 ستمبر کو گھر میں داخل ہو کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس پولیس اہلکار پر الزام عائد کیا گیا ہے خاتون اس کی کرایہ دار ہے تاہم خاتوان سے زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد کی جا سکے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔