لندن میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری حسن نواز نے وصول کرلیے

اسٹاف رپورٹر  منگل 22 ستمبر 2020
تعمیلی رپورٹ کے مطابق وارنٹ گرفتاری حسن نواز نے وصول کیے(فوٹو، فائل)

تعمیلی رپورٹ کے مطابق وارنٹ گرفتاری حسن نواز نے وصول کیے(فوٹو، فائل)

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے نواز شریف کے گرفتاری وارنٹس کی تعمیل کروادی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی وفاقی حکومت کی تعمیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے وارنٹس لندن میں حسن نواز نے وصول کئے۔ وفاق کی تعمیلی رپورٹ پر حسن نواز کے دستخط موجود ہیں۔

واضح رہے ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابلِ ضمانات وارنٹس جاری کر رکھے ہیں۔عدالت نے سیکریٹری خارجہ کو نواز شریف کی آج عدالت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔