شنیرا اکرم کا بھی کنگنا رناوت پر طنز

ویب ڈیسک  منگل 22 ستمبر 2020
 کنگنا کے ساتھ کسی بھی چیز میں نہ الجھیں، پاکستانیوں کا شنیرا اکرم کو مشورہ فوٹوفائل

کنگنا کے ساتھ کسی بھی چیز میں نہ الجھیں، پاکستانیوں کا شنیرا اکرم کو مشورہ فوٹوفائل

کراچی: سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو کرارا جواب دیا ہے۔

کنگنا رناوت فلموں میں اداکاری کرنے سے زیادہ پاکستان کے خلاف زہراگلنے اوردوسروں کے ساتھ بلاوجہ جھگڑا مول لینے کے لیے مشہور ہیں اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس سب کے باوجود وہ خود کو معصوم سمجھتی ہیں اور ان کا خیال ہے کہ وہ کبھی بھی کسی کے ساتھ جھگڑا نہیں کرتیں بلکہ دوسرے لوگ ان کے ساتھ لڑائی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کی کنگنا رناوت کو پاکستان میں ’چائے‘ کی دعوت

حال ہی میں ایک ٹوئٹ میں کنگنا رناوت نے اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت لڑاکو مشہور ہوں لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ میرا ریکارڈ ہے کہ میں کبھی لڑائی شروع نہیں کرتی۔ اگرکسی نے یہ ثابت کردیا کہ ہمیشہ میں لڑائی کا آغاز کرتی ہوں تو میں ٹوئٹر کو خیرباد کہہ دوں گی۔ بہرحال میں کبھی لڑائی شروع نہیں کرتی لیکن ہر لڑائی کو ختم ضرور کرتی ہوں۔ انہوں نے اپنے کسی مذہبی دیوتا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی تم سے لڑائی کرنا چاہے یا تمہیں لڑائی کرنے کے لیے مجبور کرے تو اسے منع مت کرو۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کنگنا رناوت کے اس ٹوئٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہوسکتا ہے آپ لڑائی شروع نہ کرتی ہوں، لیکن آپ مدر ٹریسا بھی نہیں ہیں۔

شنیرا اکرم کے کنگناکو جوابی ٹوئٹ کرنے پر پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بسیرا اسد نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ شنیرا آپ نے بہت خوب کہا۔ منافقت کی حمایت نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کنگنا کے علاوہ پریانکا چوپڑا کو بھی ڈراما کوئین قرار دیا۔

اعجاز نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا واہ کیا خوب جواب دیا ہے آپ کو سلام ہے۔ فضیل نامی شخص نے لکھا بھابھی راک پورا انڈیا شاک۔

https://twitter.com/fazeel2010/status/1308077532328218625

کچھ لوگوں نے شنیرا اکرم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کنگنا رناوت اس قابل نہیں کہ ان کے ساتھ کسی بھی معاملے پر بات کی جائے لہذا آپ اس خاتون سے نہ الجھیں۔

علی رفیق نامی شخص نے کہا بھابھی ایک بھائی ہونے کی حیثیت سے ایک مشورہ دینا چاہتا ہوں اس عورت کے ساتھ کسی بھی چیز میں شامل نہ ہوں۔ کنگنا جیسی عورتوں کی کوئی عزت نفس نہیں ہوتی اوراس طرح کے لوگ بہت خطرناک ہوتے ہیں۔ ایک اور صارف نے بھی شنیرا اکرم کویہی مشورہ دیا کہ کنگنا کے ساتھ کسی بھی چیز میں نہ الجھیں۔

اسٹون دی کراؤز نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا بھابھی کنگنا آپ کی کلاس نہیں ہے۔

https://twitter.com/PaniKaBulbula/status/1308180454454054919

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔