گلشن اقبال میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

اسٹاف رپورٹر  منگل 22 ستمبر 2020
گلشن اقبال میں شہریں کے ہتھے چڑھنے والے ڈاکو کو مار مار کر لہو لہان کردیا گیا۔ (فوٹو، ایکسپریس)

گلشن اقبال میں شہریں کے ہتھے چڑھنے والے ڈاکو کو مار مار کر لہو لہان کردیا گیا۔ (فوٹو، ایکسپریس)

 کراچی: گلشن اقبال کے علاقے بلاک تیرہ ڈی ٹو میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جس شہریوں ںے مار مار کر لہو لہان کردیا۔ 

اطلاعات کے مطابق پکڑے جانے والے ڈاکو نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر گولی چلائی جو خوش قسمتی سے کسی کو نہیں لگی اور جب اس نے دوسرا فائر کیا تو گولی اس پستول میں پھنس گئی جس کے بعد شہریوں نے موقع پاتے ہی اسے دبوچ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بعدازاں پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور پکڑے جانے والے ڈاکو کو گرفتار کر کے اس کی موٹر سائیکل اور پستول کو قبضے میں لے لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔